اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ :بس میں گھس کر طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ،4 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ میں بس میں گھس کر طالبات کو ہراساں کرنے اور بس ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالج بس میں طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ اوباش نوجوانوں نے کالج کی ایک بس کو زبردستی روک کر بس میں سوار طالبات کو ہراساں کیا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ملزمان نے بس کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔

طالبات کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت کرکے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔