اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نابینا طالبہ سےسکول میں زیادتی ، ٹیچر سمیت تینوں ملازم معطل

اوکاڑہ: نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

خبروں کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3 اسکول ملازمین کو معطل کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ کے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں اسپیشل ایجوکیشن کی آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے زیادتی کاانکشاف ہوا تھا، اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 2 ماہ سے نابینا طالبہ سے زیادتی کررہے تھے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔