اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب سے زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کرنے والا لاہور کاحافظ قرآن ڈاکٹر

لاہور کے ڈاکٹر حافظ ولید ملک نے طب کے شعبے میں تاریخ رقم کردی ہے، کیوں کہ وہ پاکستان میں گریجویشن پر سب سے زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے پہلے اور واحد ڈاکٹر ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ 27 گولڈ میڈلز اور دو سلورمیڈلز حاصل کرنے والے ڈاکٹر ولید ملک حافظ قرآن بھی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ولید ملک نے بتایا کہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے تمام گولڈ میڈلز پہنائے، لیکن پنجاب حکومت نے تاحال کامیابی پر کسی بھی انعام کا اعلان نہیں کیا۔


ڈاکٹر ولید ملک نے کہا کہ میں نے یہ کامیابی 16 سے 18 گھنٹے روزانہ پڑھنے کے بعد حاصل کی ہے، لیکن پاکستان میں نوکری بھی سفارش سے ملتی ہے، اس لئے اب بیرون ملک جاؤں گا۔