خان صاحب نے گھڑیاں بیچنی ہیں ،بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو منظر عام پر

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔

سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔

بشریٰ بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔

دوسری جانب ذلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور، میں کردوں گا۔