اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگ کو فرار نہیں ہونے دیں گے: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے، اسے عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔