اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کا ملک گیر احتجاج

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے آئینہ دکھانے پر بھارت برا مان گیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بی جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو کے خلاف بھارت میں ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

بی جے پی کے کارکنوں نے دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین کی جانب سے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل نیویارک میں نیوز کانفرنس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کاکسی مذہب یا خطے سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کواسلام سےجوڑناہرگزدرست نہیں، تمام مسلمان دہشتگرد ہیں نہ ہی تمام دہشت گرد مسلمان ہیں، 2011 کے دہشتگردی کاسب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مرگیا لیکن گجرات کا قصاب آج بھی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک ایسا ملک جس نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی میزبانی کی اسے یہ حق نہیں کہ وہ اقوام متحدہ میں ’نصیحت آموز تقریر‘ کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں 2002ء میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی سرپرستی میں سیکڑوں مسلمانوں کو زندہ جلادیا گیا تھا۔