اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایران : برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق وزیر دفاع کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ایران میں سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو جاسوسی کے الزم میں پھانسی دے دی گئی ۔

انہیںاٹیمی سائنسدان محسن فخری کے قتل میں معاو نت کے جرم میں سزا دی گئی ۔

علی رضا اکبری کو 2019 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی تھی ۔

علی رضا اکبری پر ایران میں ایٹمی سائنس کے بانی کہلانے والے سائنس دان محسن فخری کے متعلق خفیہ اطلاعات غیر ملکی ایجنسیز کو فراہم کرنے کا الزام تھا، ایٹمی سائنسدان محسن فخری کو 2020 میں ایک حملے میں قتل کیا گیا تھا۔

علی رضا اکبر کو بدھ کے روز پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ،اسی روز ان کے اہل خانہ سے ان کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی، ایران نے ان کو پھانسی دینے کی تصدیق کر دی ہےالبتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کو کس دن اور کس وقت پھانسی پر چڑھایا گیا۔

خبروں کے مطابق علی رضا کافی سالوں سے برطانیہ میں مقیم تھے انہیں اہم سفارتی معاملے پر مشورے کے لیے یران بلایا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

برطانیہ نے تمام الزمات کی تردید کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ علی رضا 1997 سے 2005 تک نائب وزیر دفاع کے عہدے پر رہے ۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان پر پہلے سے مقدمات چل رہے تھے اس دوران وہ ضمانت پر رہائی پانے کے بعد برطانیہ فرار ہو گئے تھے ۔