اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ،شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ۔ آصف زرداری لاہورمیں قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات ہو گی ۔ملاقات میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔