اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مشکل حالات میں حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں حکومت کو کمزور نہیں کرنا چاہتے ،جانتے ہیں ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بڑے مسائ ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ان حالات میں حکومت چھوڑنے سے ہماری تسکین تو ہوتی مگر ملک سے مشکل ہو جاتا۔ہم اگر کسی سے زیادہ محب وطن نہیں تو کسی سے کم بھی نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر ہماری بڑی جیت ہوئی ہے،ان مسائل کو سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کی بات کرنا ابھی مناسب نہیں ،ملک کو عدم استحکام میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیو ں پر صوبائی حکومت اپنی غلطی تسلیم کر چکا ہے، ان حلقہ بندیوں پر میئر بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔