رانا ثنااللہ نواز شریف سے اہم ملاقات کے لیے لندن روانہ

وفاقی وزیر رانا داخلہ رانا ثنااللہ پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیےلندن روانہ ہو گئے ۔

رانا ثنااللہ لندن میں 2 روز تک قیام کریں گے، وفاقی وزیر لند ن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے، خبروں کے مطابق رانا ثنااللہ نوا ز شریف کو پنجاب اسمبلی کے صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

خبروں کے مطابق رانا ثنااللہ کو پنجاب اور وفاق کی موجودہ صورتحال پر اہم ٹاسک اور ذمہ داریاں بھی دیے جانے کا امکان ہے۔