اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب سے کسی بھی ملک کو غیر مشروط گرانٹ نہیں ملے گی،طریقے تبدیل کر رہے ہیں ،سعودی وزیر خزانہ

سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجدعان کا کہنا ہے کہ طریقہ کر بدل چکے ہیں اب کسی بھی دوسرے ملک کو غیر مشروط گرانٹ نہیں ملے گی۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وقت بدل رہا ہے،ہم اپنے ہم وطنوں پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی امید کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ ایک گروپ کی صورت میں کام کر رہے ہیں اور اس میں اصلاحات دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی معیشت کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو بھی دیکھ رہے ہیں ،اب سے سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس نہیں دے گا۔ہم براہ راست گرانٹس دیتے تھے جس طریقہ کار کو ہم اب بدل رہے ہیں ۔

ان کہنا تھا کہ ہم خطےمیں ایک رول ماڈل بننا چاہتے ہیں ۔خطے کے باقی ممالک کو بھی اصلاحات کی ترغیب دیتے ہیں ،ہم تمام ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔