عمران خان کی خوشنودی کے لیے پرویز الٰہی گھر کی تقسیم تک آچکے تھے،میں نے ایساہونے نہیں دیا، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی عمرا ن خان کی خوشنودی کے لیے گھر کا بٹوارا کرنے کو تیار تھے لیکن میں نے ایسا ہو نے نہیں دیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ فوری الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ،انتخابات کی بجائے تمام جماعتیں معاشی ایجنڈے کے لیے متفق ہوں اور چیف جسٹس مشترکہ بحالی کانفرنس کی سربراہی کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کو پارٹی سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں شوکاز صرف ان کے غلط اقدامات کے باعث جار ی کیا۔چاہتا ہوں کہ پرویز الٰہی بھی پارٹی میں ہی رہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ معاملات ایم پی ایز کو لکھے گئے خط کے بعد خراب ہوئے۔پرویزالٰہی کے کہنے کے باوجود خط واپس نہیں لیا۔