تحریک انصاف کے ممبران کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہوں کے تالے توڑ دیے گئے

تحریک انصاف کے ممبران کے زیر استعمال پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہوں کو خالی کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ رانا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی ٹیم بائی فورس ان رہائش گاہوں کو خالی کرا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب کے گھر کا تالہ توڑ دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے مجسٹریٹ کو معاونت کا خط لکھا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ آپریشن میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت فراہم کی جائے۔

پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کوسرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔