اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جیل بھرو تحریک کاآغاز عمران خان اپنی گرفتاری سے کریں،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 4 سال ملک پر نااہلوں اور نالائقوں نے حکومت کی ،گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف کرپشن کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی ، جب کچھ بھی نہ بن پایا تو منشیات کےمقدمات درج کیے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عمران خان کو حکومت سے باہر نکالا گیا،سوال کیا جائے تو کہتے ہیں سازش ہوئی ۔سازش کی کہانی پر 9 مہینے سے تماشے کیے جا رہے ہیں ۔یہ شخص جانتا ہے سازش اور سائفر کی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں ۔سازش کی کہانی امریکا سے ہوتے ہوئے اب محسن نقوی تک آ پہنچی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر کا رویہ متعصبانہ ہے، ان سے انصاف کی توقع نہیں : رانا ثناء اللہ

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں سے فرار ہے۔توشہ خانہ کیس میں 2022 سے عدالت میں نہیں جا رہے ،یہ جانتے ہیں کہ چور ہیں۔عمران خان کہتے ہیں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دوں گا لیکن ساتھ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ جیل بھرو تحریک نہیں جیل سے بچاؤ کی تحریک ہے۔عمران خان نے زمان پارک کو ضمانت پارک بنا دیا ہے۔تمہارے بچے ملک سے باہر ہیں ،لوگوں کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں ۔