اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک پربینکنگ کورٹ میں پیشی کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔عمران خان کی نئی میڈکل رپورٹ 20 فروری کو عدالت میں پیش کی گئی ہے۔3 مارچ تک عمران خان کوحاظری سے استثنیٰ دیا جائے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی ضمانت مشروط تھی ۔عمران خان نے شامل تفتیش ہونے اور عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

جیل بھرو تحریک کاآغاز عمران خان اپنی گرفتاری سے کریں،مریم اورنگزیب

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پراسیکیوشن کو عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ہیں تو اس حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔اگر عمران خان پر حملہ وزیر آباد میں ہوا تھا تو میڈکل بورڈ بھی وہاں کا ہی ہونا چاہئیے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پراسکیوشن حاظری سے استثنیٰ پر اعتراضات اٹھائے گی تو میڈکل بورڈ ہی تشکیل دینا پڑے گا۔عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ایک اور طرف چل پڑا ہے۔ عمران خان ایک حاظری سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ۔آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے توقانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

عدالت نے عمران خان کو 28 فروری تک بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔