اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جیل بھرو تحریک :شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہو گئے

تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے حوالے سےلاہور میں چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود ہیں جن کی قیادت شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی چیئرنگ کراس پر موجود پولیس وین میں سوار ہوگئے جبکہ کارکن وین کی چھت پرسوار ہو چکے ہیں ۔

جیل بھرو تحریک کاآغاز عمران خان اپنی گرفتاری سے کریں،مریم اورنگزیب

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن خودپولیس وین میں سوار ہوئے ہیں ۔