اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,884FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور:شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گرفتاری دے دی، کیمپ جیل منتقل کیا جائے گا

تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں لاہور میں گرفتاریاں دینے کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نےگرفتاری دی اور پولیس وین میں سوار ہو گئے ۔ تحریک انصاف کے کارکن بھی پولیس وین کی چھت پر سوار ہوگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

جیل بھرو تحریک :شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہو گئے

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا ہے ۔ گرفتار کیے جانے والے افراد کو لاہور کی کیمپ جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو جنوبی پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔