اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب سے موٹی توند کس کی ؟ فاتح قرار دینے والا عجیب و غریب تہوار

اس بڑے تہوار کی تیاری کرنے کیلئے حضرات 6 مہینے تک موٹا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔جنوبی ایتھوپیا میں ایک قبیلہ ایسا ہے جہاں موٹاپے کا سالانہ تہوار منایا جاتا ہے، اس موقع پر سب سے بڑی توند والے شخص کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔سب سے بڑی توند والے شخص کو سال کا موٹا ترین شخص قرار دیا جاتا ہے اور وہ اسے زندگی بھر پورے قبیلے سے عزت ملتی ہے۔جنوبی ایتھوپیا کے علاقے اومو وادی میں بڑی توند والے حضرات کو متاثر کن اور پرکشش سمجھا جاتا ہے۔بودی نامی قبیلے میں زراعت پیشہ اور مویشی پالنے والے افراد ہیں، وہ ’کائل‘ نامی تہوار میں موٹاپے کا جشن مناتے ہیں۔