اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی عید فوجی جوانوں کے نام کرنے کا اعلان کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عید دفاع وطن میں شب و روز مصروف فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قوم کے نام عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم رمضان کریم کی برکات سے مستفید ہوئے جب کہ عیدالفطرکے موقع پراُمت مسلمہ اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوان شب وروز دفاع وطن میں مصروف ہیں، پوری قوم ان کے جذبے کو سلام کرتی ہے، میں اپنی عید ان جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں مصروف جوان بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہر محاذ پر کامیاب کرے۔