اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے ۔

ٹوئٹر پیغام میں اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ وہ گھر پہنچ چکے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ ان کے دیگر اسیر ساتھی بھی جلد گھر پہنچ جائیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کریں ۔

مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے سے غائب اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے ہیں، یاد رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل وہ لاہور سےاچانک غائب ہو گئے تھے۔

جس پر اپنے ججز کو اعتماد نہیں،اس فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں:مریم نواز

جس پر ان کی اہلیہ ماہ نور اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرے شوہر تین بجے کے قریب گھر سے لاپتہ ہوئے وہ زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔

اس کے بعد عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دی گئی۔

کل تک جیلوں میں رہنے والے آج اسمبلی میں تقاریر کر ہے ہیں:چیف جسٹس

سیشن کورٹ لاہور میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے جمع کرائی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھائی کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جبکہ پولیس کو ایف آئی ار کے لیے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے اور مبینہ مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔