اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انتخابات کے التواء کاکیس:سپریم کورٹ کی سماعت پیر تک ملتوی

سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کا کیس،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔

پنجاب کےپی اسمبلی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا فنڈزوزارت خزانہ کے کنٹرول میں ہوتا ہے،جسٹس منیب اخترنےکہااگر20ارب خرچ ہوتےہیں توخسارہ کتنےفیصدبڑھےگا۔

اٹارنی جنرل نےکہا معاملہ20ارب کانہیں پوری معیشت کا ہے،ملک کو1500ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔30جون تک شرح سود22فیصدتک جاسکتی ہے۔

تحریک انصاف نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے سپریم کورٹ کو تحریری یقین دہانی کرا دی

جسٹس منیب اختر نے پوچھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈفنڈزکس کے کنٹرول میں ہوتاہے؟الیکشن کمیشن حکومت کی جانب دیکھ رہاہے۔اٹارنی جنرل نے کہا فنڈزوزارت خزانہ کےکنٹرول میں ہوتاہے۔

چیف جسٹس نےریماکس میں کہا فنڈزمیں رقم ہونااورخرچ کیلئےدستیاب ہوناالگ چیزیں ہیں،پرامن انتخابات کیلئے وسائل کی ضرورت ہوئی تواس کا حکم دیں گے۔

کل تک جیلوں میں رہنے والے آج اسمبلی میں تقاریر کر ہے ہیں:چیف جسٹس

اسٹیٹ بینک کورقم اور سونا ریزرو رکھنا ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے پیر کو سیکریٹری دفاع اورخزانہ کوطلب کرلیا۔اگرافواج پاکستان کوبلاناپڑاتواس کاحکم بھی جاری کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس معاملے پر آپ مجھے چیمبر میں ملیں، معاملہ صرف بیرونی امیج کا ہوتا تو ہماری زندگی پر سکون ہوتی ، میڈیا والے بھی بعض اوقات غلط بات کر دیتے ہیں، عدالت ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے ، سماعت کے بعد کچھ ملاقاتیں کروں گا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پیر کا سورج اچھی نوید لے کر طلو ع ہو گا، اٹارنی جنرل صاحب جو نکتہ اٹھانا چاہتے ہیں اٹھا سکتے ہیں، ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے کچھ مقدمات میں حالات کی پیروی کیلئے فریقین لو ہدایت کی ،عدالت سے گزارش ہے پہلے درجہ حرارت کم کریں ۔