اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے سپریم کورٹ کو تحریری یقین دہانی کرا دی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحرریری یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جس میںیہ کہا گیا ہے کہ اگر الیکشن میں کرپشن نہ کی گئی تو تحریک انصاف پر امن رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ایک خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے جس کے مطابق اس وقت ملک تحریک انصاف کو سیاسی کیسز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نواز شریف 1997 کی طرح آج پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے:عمران خان

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمپئین اور انتخابات والے دن پُرامن رہیں گی تو پی ٹی آئی پرامن رہے گی۔

اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، اگر کسی قسم کے ہتھیاروں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں نکالے گی جہاں سیکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔