اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تڑواں بچوں نے پیدا ہوتے ہی دوعالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے

انگلینڈ کے شہر برسٹل میں تڑواں بچوں نے پیدائش نے گنیز بک آف ورلڈ کے دو اعزاز اپنے نام کر لیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں صرف 22ہفتے اور پانچ دن کے عرصے میں پیدا ہونے والے تڑواں بچوں کو 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا جن کے نام پیٹن جین، روبی روز اورپورشا مے ہاپکنز ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن کل ملا کے 1,284 گرام تھا جس پر انہیں ایک عالمی ریکارڈ سب سے ہلکے وزن کے تڑواں بچوں کا ملا ہے، جبکہ دوسرا عالمی ریکارڈ قلیل ترین مدت میں قبل از وقت پیدائش کا ہے۔
روبی روز کی پیدائچ صبح 10.21 بجے ہوئی جس کا وزن اس وقت467 گرام تھا جبکہ پیٹن جین اور پورشامے تقریباََ دو گھنٹے بعد بالترتیب 12.01 بجے اور12.02 بجے سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوئے جنکا وزن 402 گرام اور 415 گرام تھا۔