اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میں ایک روایتی سیاستدان نہیں،پاکستا ن کو مشکل سے نکالنا ہے:جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن چیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جس مقصد کے لیے بنی تھی حکومت میں آ کر اس سے ہٹ گئی ۔

لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہمیں ایک روایتی سیاستدان نہیں ہوں،تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیاتھا،ایک جذبے اور سوچ کیساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوا،2013کے بعد پی ٹی آئی میں جوش اور جذبہ پیدا کیا ،آنے والے دنوں میں حقائق سے پتہ چلے گا ہم پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کیلئے کہاں تک گئے۔

لاہور میں علیم خان، عمران اسماعیل سمیت سابق پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج نئی سیاسی پارٹی ، استحکام پاکستان کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ، سیاست میں آنےسے لے کر اب تک ایک مقصد تھا کہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں معاملات اس طرح نہیں چل سکے جس طرح چاہتےتھے،ہم نے پی ٹی آئی کومستحکم کرنے کیلئے دن رات ایک کیے۔ 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر کے رکھ دیا، ان واقعات میں ملوث شرپسندوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے پرچم تیار

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام معیشت کو مضبوط بنانا اور عالمی دنیا سے تعلقات کو بہتر بنانا تھا، مگر ایسا نہیں ہوسکا، ہم ہمیشہ سے سیاسی مخالفین پر حملوں کے مخالف تھے مگر پی ٹی آئی نے تو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، اگر اس ہجوم کو قابو نہ کیا گیا تو یہ گھروں میں گھس کر سب کو ہراساں کرے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم اس رویے کو بڑھاوا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے اور آج عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے، پاکستان کو آج ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سیاسی اور سماجی تقسیم کو ختم کرے اور نفرت کے بجائے محبت کو بڑھائے، قوم کو امید دلائے اور مایوسیوں سے نکالے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہمارے قافلے میں اور بھی ایسے لوگ شامل ہوں گے جن کا اپنے حلقے میں بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ ہے۔ ہماری جماعت عام عوام کی جماعت ہوگی، ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور علامہ اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کیلیے جدوجہد بھی کریں گے۔