اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک عدالت پہنچ گئیں

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کے تحت عدالت میں درخواست دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار صندل خٹک نے درخواست میں لکھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک کا رد عمل سامنے آ گیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دھمکیاں مل رہی ہیں عدالت سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔