اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کپل شرما شو کے اداکار نے فیس بک لائیو سیشن میں زہر پی لیا

بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے جونیئر اداکار تیرتھ آنند راؤ نے فیسبک پر لاپر زہر پی لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے پروگرام کے اداکارنے فیس بک پر لائیو سیشن کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک خاتون سے تعلقات تھے جو اب انہیںہراساں کررہی ہے۔

تیرتھ آنند راؤ کے مطابق وہ خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جب کہ کچھ عرصہ وہ ان خاتون کے ساتھ لیو اِن رلیشن شپ میں بھی رہے، لائیو سیشن کے دوران اداکار نے کہا کہ ان کی اس حالت کی ذمہ دار وہ خاتون ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو انہیں انصاف ملنا چاہیے۔

اداکار نے کہا میں اس عورت کی وجہ سے 3 سے 4 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں، اس نے مجھ سے یہ رقم بٹوری ہے، میرا اس سے اکتوبر سے تعلق ہے، میں اتنے پیسوں کا دین دار ہوگیا ہوں اسی لیے خودکشی کررہا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھ آنند نے اپنی بات مکمل کی اور زہر کو گلاس میں ڈال کر پیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم لائیو سیشن میں اداکار کی یہ حالت دیکھ کر ان کے کچھ دوستوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

تیرتھ آنند راؤ کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اداکار 2021 میں کووڈ 19 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں جس کی وجہ مالی حالات تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تیرتھ آنند راؤ نے بتایا کہ اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور گھر آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ تیرتھ آنند راؤ کافی عرصہ کپل شرما شو کا حصہ رہے، وہ پروگراممیں نانا پاٹیکر کی نقل کرتے تھے۔