اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

کراچی : پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے 173 ووٹ حاصل کئے، نجی ٹی وی ” دنیا نیوز “ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدار حافظ نعیم کو 161 ووٹ ملے۔

میئر کراچی کیلئے پولنگ سٹیشن میں ووٹنگ مکمل ہو ئی تو جماعت اسلامی کیجانب سے سخت نعرے بازی کی گئی، اس موقع پرشور شرابے کا ماحول دیکھنے میں آیا، آرٹس کونسل کے باہر بھی صورتحال سخت کشیدہ رہی جہاں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے ہو گئے، ا س موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے صورتحال کنٹرول کئے رکھی۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے دعوی کیا کہ 30 سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کر دیا گیا، تحریک انصاف اغواہ چیئر مینز کو پیش کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان ریٹرننگ افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میئر کے الیکشن کیسے ہوں گے ؟

پہلے تحریک انصاف کے اغواء چیئر مینز کو پیش کرو، پھر ووٹنگ ہو گی، 30 سے زائد اراکین کو لاپتہ کر دیا گیا، خبریں ہیں کہ انکو حراست میں لیا گیا ہے، آپ کی ذمہ داری تھی ان افرادکو یہاں لاتے۔