5 دن تک بغیر رکے رقص کرنے والی طالبہ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دہلی : ہندوستان سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ طالبہ سروشتی سدھیر جگتاپ نے 127 گھنٹے 5 دن تک رقص کر کے طویل ترین ڈانس میرا تھون کا گینیز ورلڈ ((Guinness World Record ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق سروشی کی ڈانس میرا تھون اسکے کالج کے آڈیٹوریم میں ہو ئی جو کہ 29 مئی کی صبح شروع ہو ئی اور 3 جون کی سہ پہر جاری رہی ، جسکے بعد وہ پورا د ن سوتی رہیں ۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ہدایات کے مطابق اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے ایک تسلیم شدہ ڈانس اسٹائل کو ایک مناسب معیار کے مطابق پیش کیا جانا چاہیے ، رقص کے پاؤں ہر وقت موسیقی کے ساتھ حرکت میں رہنے چاہئیں ، جسکے لیے سروشی نے ہندستانی کلاسیکی رقص کتھک کا انداز پیش کیا ۔

ریکارڈ کی ہدایات کے مطابق حصہ لینے والے کو سرگرمی کے ہر مسلسل گھنٹے کیلئے پانچ منٹ کے آرام کی اجازت ہے، یہ آرام کے وقفے اگر نہ لیے جائیں تو وقت میں جمع ہو سکتے ہیں۔

اس میرا تھون کے دوران یہ وہ واحد مواقع تھے جب سروشی سو سکتی تھی یا باتھ روم استعمال کر سکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق سروشی کا کہنا تھا کہ انکی روزانہ کی تربیت کے طریقہ کار میں چار گھنٹے تک مراقبہ ، چھ گھنٹے رقص کی مشق، اور تین گھنٹے کی دوسری شادی و ورزش شامل ہے۔

سروشی کا مزید یہ کہنا تھا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تیاری کے طور پر گھر پر 126 گھنٹےکی دوڈانس میرا تھون کا مظاہرہ کر چکی ہے، اس وجہ سے اس کی یہ کوشش بہت مشکل نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 126 گھنٹے کا ریکارڈ نیپالی رقاصہ بند نا نیپال نے 2018 میں قائم کیا تھا