اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو وعد ہ کیا اسے پورا کر دیا: نجم سیٹھی

لاہور : پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جو وعد ہ کیا اسے پورا کر دیا۔
اے آر وائے نیوز مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 15 سال بعد پاکستان میں ہو رہا ہے ، گزشتہ سال میں ہم پی ایس ایل پاکستان لے کر آئے اور دنیا کی تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اب ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کی مدد سے مزید ایونٹ بھی پاکستان میں کر وائیں گے۔

چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین میزبانی کیلئے پرعزم ہیں، بڑی ٹیمیں اور بڑے کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی اور انتظامات کے معترف ہیں، آنے والے 20 ماہ برصغیر کے کرکٹ شائقین کیلئے بہت اہم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا ، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کر لی، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں بقیہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے، سری لنکا فائنل سمیت بھارت کے تمام میچز کی میزبانی کرے گا ۔