اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سچن ٹنڈولکر کا انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی ”گریٹنس “ ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کیجانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی گریٹنس کی نشانی ہے۔

معروف یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکی گریٹنس ہے ، جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے ، اس وقت وسیم اکرم ، وقار یونس ، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نا م موجود تھے ۔

عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار کرتے تھے ، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہو ئی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی ۔

سابق کرکٹرنے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا ،اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا ، میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا ۔