اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا میں کوئی ایسا انجیکشن نہیں ہے جوکالے کو گورا کردے:شائستہ لودھی

معروف میزبان اور ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہدنیا میں کوئی ایسا انجیکشن ہے جو کہ انسان کو گورا کرسکے۔

شائستہ لودھی جیو نیوز کے شو میں شریک ایک شخص کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے۔

شائستہ نے بتایا کہ ان انجیکشنز کو بھارت اور پاکستان میں وائٹننگ کہا جاتا ہے لیکن اس کے مصرف تبدیل ہیں، یہ انجیکشن دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انسان کے جسم کو کلین کرتا ہے اور اس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن چونکہ یہ انجیکشن پاکستان اور بھارت میں بیچنا تھا اس لیے اس انجیکشن کیلئے وائٹننگ انجیکشن کا لفظ استعمال کیا گیا۔

شائستہ لودھی ’گیم شو‘ کے اسٹیج پر گرپڑی

شائستہ لودھی نے اپنے مریضوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ میرے پاس مائیں 6 ماہ کےنوزائیدہ بچے کو لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں میرے بچے کا رنگ نہ جانے کس پر چلا گیا ہے، آپ اسے کوئی ایسی کریم یا دوائی دیں کہ اس کا رنگ صاف ہوجائے۔

ڈاکٹر شاستہ لودھی کے مطابق اکثر مائیں 12 سال، 14 سال اور 15 سال کی لڑکیوں کو لے آتی ہیں اور اس بچی کو سامنے بٹھا کر کہتی ہیں میری ساری بچیوں کا رنگ گورا ہے لیکن اس کا رنگ دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو اسے کون دیکھےگا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ میرے پاس پہلے لوگ ماہ نور بلوچ کی تصویریں لے کر آتے تھے کہ ایسا دکھنا ہے، اب عائزہ خان اور مردوں میں فہد مصطفیٰ کی تصویریں آکر دکھاتے ہیں۔