اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج میری زندگی کا اداس ترین دن ہے:ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین کی سابقہ اہلیہ ریحام نے اپنی پہلی شادی کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہے ۔

ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب میں 18 سال کی تھی ،ریحام خان نے یہ بھی لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا۔

ریحام خان کی 50 ویں سالگرہ:کیا تحفہ ملا؟

واضح رہے کہ ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن نامی شخص سے کی تھی جن سے ریحام کی طلاق 2005 میں ہو گئی ۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پی ٹی آئی کے چیئر مین سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

ریحام خان نے 23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہو ئے ، تیسری شادی کا اعلان کیا تھا ۔