نگران حکومت کا قیام : نواز شریف اور زرداری کا فضل الرحمان سے رابطہ

اسلام آباد: نگران حکومت کے معاملے پر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت تقریباََ مکمل ہو چکی ہے اور نگران سیٹ اپ کیلئے سیاسی رہنماؤں کی آپس میں مشاورت بھی جاری ہے ،اس موقع پر اتحادی حکومت نے اپنی رفتار تیز کر دی ہے ، حکومت کی مدت مکمل ہونے کو ہے ، سیاسی جماعتوں کے مابین مشاورت کا عمل جا ر ی ہے۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی و جے یو آئی میں رابطے جا ری ہیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر زرداری کا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کے درمیان دبئی میں رابطے جاری ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بھی دبئی جانے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق ا س گفتگو میں نگران حکومت کے ناموں پر حتمی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کیلئے عام انتخابات کے حوالے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔