اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بل تو دینا ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے ہر صورت پورے کریں گے: نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کٹر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کیساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں ،بہرحال بجلی کے بل کی ادائیگی تو کرنا ہوگی، کیونکہ ہمارے جوآئی ایم ایف سے معاہدے ہوئے ہیں انہیں ہر صورت پورا کرنا لازمی ہے ۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے بلز میں کمی کے معاملے میں تجاویز دی ہیں ، خود کچھ نہیں کہو ں گا کہ ہم کیا کر رہے ہیں ۔

ہزاربجلی کا بل، نوجوان نے خودکشی کر لی 38

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہ ہی جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ ہی اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے ، میں نے اپنے وزرا کو اس معاملے میں ورکنگ کرنے کا کہا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے ، الیکشن ہو گا تو ہم چلے جائیں گے ، انوار الحق کا کٹر نے مزید یہ کہا کہ ہم نے پروفیشنل کا بینہ بنائی ہے ، آئین نے توصرف ٹیکنو کریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے ۔