اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ویرات کوہلی کی تعریف میرے لیےقابل فخر ہے،بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کافی اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے بارے میں اس طرح کے کمنٹس دیتا ہے، جس طرح ویرات کوہلی نے میری تعریف کی وہ میرے لیے کافی فخر کی بات ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر اچھا لگا، کچھ چیزیں جب آپ کو ملتی ہیں یا کوئی تعریف کرتا ہے تو اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں ویرات کوہلی سے 2019 میں ملا تھا تب وہ اپنے عروج پر تھے اور آج بھی عروج پر ہیں، اُس وقت میں سوچ رہا تھا کہ ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لوں اور مجھے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد شادی کریں گے

انہوں نے بتایا کہ میں نے جو سوال پوچھے اور مجھے جو ضرورت تھی وہ انہوں نے اچھے انداز میں بتایا، ویرات کوہلی کے بتانے سے مجھے کافی مدد ملی، ایسی چیزیں جب آپ ایک دوسرے کے بارے میں کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ بابر اعظم مستقل مزاج ہیں اور مجھے انہیں کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اپنے حوالے سے بابر اعظم کا رویہ تبدیل ہوتے نہیں دیکھا، اس قسم کے کردار بہت آگے جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔