ووٹوں کے اندراج کیلئے آنیوالے عملہ کیساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے مجموعی طور پر نصف سے زائد ووٹوں کو کینسل کروا دیا گیا

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی طرف سے گوجرانوالہ میں مقیم کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا بہت بڑی زیادتی کے مترادف ہے ۔ ووٹوں کے اندراج کیلئے آنیوالے عملہ کیساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے مجموعی طور پر نصف سے زائد ووٹوں کو کینسل کروا دیا گیا۔ اس ناانصافی کیخلاف گذشتہ روز تحصیل روڈ پر سابقہ کونسلر راجہ عبدالعزیز کی رہائش گاہ پرضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی ا جلاس کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے کینسل کروائے گئے ووٹوں کو بحال کر کے زیادتی کا ازالہ کیا جائے ۔ کیونکہ سیاسی مخالفت کی بناء پر ووٹ کینسل کرنا کشمیر کاز کیساتھ غداری کے مترادف ہے اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ پرانی انتخابی لسٹوں کو بحال کیا جائے یا پھر الیکشن کو ہی ملتوی کر دیا جائے ۔ الیکشن کے عملہ کی طرف سے متعدد انتخابی بے ضابطگیوں بارے شکایات بارے نوٹس لیکر ایل اے 2 جموں کے ووٹروں سے انصاف کیا جائے جبکہ وارڈ نمبر 14 محلہ کشمیر ٹائون ‘تحصیل روڈ کے ووٹوں کی سابقہ لسٹ جو کہ چار سو تھی اب 121 رہ گئی ہے ۔ اجلاس میں بائو انور حسین سابقہ کونسلر ‘راجہ عبدالعزیز سابقہ کونسلر ‘سید حاکم شاہ ‘راجہ مرتضی ‘اعجاز کھوکھر ‘حنیف بٹ ‘شہباز خاں ‘خلیل جرال ‘محمد عظیم ‘چوہدری شوکت منیر ‘محمد ارشد کھوکھر ‘بائو تنویر مغل ‘ملک شفیق ‘محمود کھوکھر ‘محمد رمضان ‘راجہ شیر محمد ‘ملک ایوب ‘راجہ شکیل ‘راجہ جنید کے علاوہ دیگر افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس موقعہ پر چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں کسی اہم فیصلہ کیا جائیگا۔