اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مستونگ خودکش حملہ، شہدا کی تعداد 59 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے۔

ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیر صحت سندھ کا کہنا ہےکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو کراچی لانے سے متعلق فی الوقت کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ مستونگ میں دھماکے کے بعد بلوچستان حکومت کےساتھ رابطے میں ہیں، بلوچستان حکومت کی جانب سے زخمیوں کو کراچی لانے سے متعلق فی الوقت کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

اطلاعات ملنے پر تمام اسپتالوں کا الرٹ جاری کردیا جائےگا، جناح اسپتال میں تمام تر ایمرجنسی کے انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔

خودکش حملوں کے پیچھے را ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ