اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھیک منگوانے2بیویوں کو سعودی عرب بھجوانےوالا شوہر گرفتار

ملتان نے بھیک منگوانے کیلئے لوگوں کو سعودی عرب بھجوانے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم اپنی 2 بیویوں کو بھی بھکاری بنا کر سعودی عرب بھجوانا چاہتا تھا اور ان سے 2، 2 لاکھ روپے وصول بھی کیے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ایجنٹ عمران کی بیویوں ہیر اور شریفاں کو چھوڑ دیا گیا ہے، ان کے علاوہ مقدمے میں شامل دیگر 9 خواتین اور ایک شیر خوار بچے کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے۔

بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالی فیملی کے 16 افراد گرفتار

مقدمے میں ٹریول ایجنسی کسووال کا مالک حاجی انوار اور عمرہ ویزے لگوانے والا غلام نازک بھی شامل ہیں۔ دو مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مقدمے میں شامل تین ایجنٹ نورو، انوار، اور طاہر عطار ندھاوا سعودی عرب میں ہیں، ملزمان نے بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ اور قیام و طعام کیلئے 3، 3 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔