اگرغزہ میں جنگ نہ روکی گئی توامریکہ کوسخت نقصان ہوگا،ایران

 

تہران، ایرانی وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکہ کو سخت نقصان ہوگا۔

ایران کے ریاستی میڈیا کیطرف سے رپورٹ کیا گیا ہے، جس میں ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکیوں کو مشورہ ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری روکے اور جنگ بندی کا نفاذ کریں بصورت دیگر امریکہ کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر غزہ میں جنگ جاری رہی تو واشگنٹن بھی بچ نہیں سکے گا، ایران کی دھمکی

واضح رہے کہ ایران فلسطینیوں کا حامی ہے اور اسرائیل اسے حماس کا اسلحہ سپلائر اور مالی اعتبار میں سب سے اہم فنانسر سمجھتا ہے، ایران بھی امریکہ کو حماس اسرائیل جنگ میں شراکت دار قرار دیتا ہے، دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی میں ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی ہے اور شہادتوں کی تعداد تقریبا 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 32 ہزار زخمی ہیں۔