اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

923,146FansLike
10,005FollowersFollow
573,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن، 300افراد زیرحراست

 

کراچی ، شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن میں مزید 300 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

گزشتہ شب بھی ایس پی سہراب گوٹھ کی سربراہی میں الاآصف اسکوائر اور اسکے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، اس موقع پر ایسے تمام افراد جنکے کوائف مکمل تھے، انکو رہا کر دیا گیا، جب کہ کوائف مکمل نہ ہونے والوں کو کچھ وقت دیا جا رہا کہ وہ کوائف منگوا کر متعلقہ حکام کو چیک کرا دیں۔

درست ہونے کی صورت میں انہیں رہا کردیا جائے گا، ورنہ سلطان آباد کیمپ منتقل کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر قانونی قرار دیدیا

ایک خاندان کو غیر دستاویزی پایا گیا، کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران 500 فلیٹس کی تلاشی لی گئی اور تقریبا 300 افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا، ایک خاندان کو غیر دستاویز ی پایا گیا۔