اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11 افرادجاں بحق، درجنوں دکانیں جل گئیں 

کراچی: راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 9 میتوں کو جناح اسپتال جبکہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام مرد ہی ہیں جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صبح 6 بجے لگنے والی آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیلی جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کر دی گئی ہے۔

گوجرانوالہ :فرنیچر فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف،لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رعمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عمارت کے اندر مزید لوگوں کے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، فائربریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریبا 50 فائرفائٹر کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف تھے جب کہ اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائربریگیڈ کے علاوہ ریسکیو کے دیگر ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔