اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

والدین نے منشیات خریدنے کیلئے اپنے دو بچے فروخت کر دیے

بھارت میں نشے کے عادی والدین نے منشیات خریدنے کیلئے اپنے دومعصوم بچے فروخت کر دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں پیش آیا جہاں ممبئی کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر شوہر شبیر اور اسکی اہلیہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق چھاپے میں پولیس نے ایک ماہ کی بچی کو ریسکیو کیا جب کہ 2 سالہ بچہ اب تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا، شبیر اور ثانیہ گزشتہ کئی عرصے سے نشے کی لت میں ہیں جن کے ساتھ شکیل مکرانی اور اوشا راٹھور نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا جس میں بچوں کی فروخت کرنےکیلئے کمیشن لیا تھا۔

ٹک ٹاک پر دوستی کرکے خاتون سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان زیرِ حراست

ممبئی کرائم برانچ کے اہلکار دایا نائک کے مطابق اندھیری میں نشے کی لت کے شکار ایک جوڑے نے اپنے 2 بچے نشہ خرید نے کی غرض سے فروخت کیے، جیسے ہی جوڑے کے گھر والوں کو معلوم ہوا تو یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

ملزمان نے لڑکے کو 60 ہزار روپے اور ایک ماہ کی بچی کو 14 ہزار روپے میں فروخت کیا، ممبئی کرائم برانچ کے مطابق ملزم شبیر کی بہن روبینہ کو واقعے کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی اور بھابھی کیخلاف درخواست درج کروا دی۔