اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انہیں لگ پتہ جائے گا جب ووٹ لینے نکلیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں چہل قدمی سے الیکشن جیتے نہیں جاتے، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ مانگنے نکلیں گے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے ہو سکتا اسی سے کوئی تبدیلی آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہو جائیں گے لیکن جو بھی حکومت بنائے گا معیشت اس کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

ایک ہفتے میں پتہ چلے گا مجھ پر کتنے مقدمات ہیں:شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک بورڈ بنا دیں جو بے گنا ہیں ان کو کیسز سے نکال دیں ۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں 9 مئی میں شامل نہیں تھا، اس وقت لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے۔