اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پہلے کسی اور کی باری تھی اب کوئی اور سلیکٹڈ بننے جا رہا: فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام میں بہت سی غلطیاں ہیں، پہلے کوئی اور سلیکٹڈ بنا اب کوئی اور سلیکٹڈ بننے جا رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف پہلے جس جرم میں نا اہل ہوئے اب کیسے اہل ہونے جارہے اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی تھے، الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہے، اب یہ سب مظلوم بن رہے ہیں۔

عثمان ڈارکے بعد فرخ حبیب اورصداقت عباسی کی باری: فیصل واوڈا

ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز، نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی

فیصل واوڈا نے کہا کہ نگران حکومت کا فراڈ ختم کریں، سیدھا شہباز شریف کو ہی حکومت دے دیں، پاکستان میں آج سے پہلے نہ کبھی شفاف الیکشن ہوئے نہ ہی اب ہونے جارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر اور سونا جمع کر کے بیٹھنے والے لوگوں کا برا وقت شروع ہونے والا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اب ڈنڈا چلنے والا ہے۔