صادق سنجرانی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

عام انتخابات 2024ء کیلئے سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، دوسرے روز بھی متعدد سیاسی رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

چوہدری نثارراولپنڈی کے 2 حلقوں سےالیکشن لڑیں گے

صادق سنجرانی کوئٹہ سے این اے 260 سے الیکشن لڑیں گے، اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 سے بھی امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔