چوہدری نثار راولپنڈی کے 2 حلقوں سےالیکشن لڑیں گے

چوہدری نثار این اے 53 اور 54 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار راولپنڈی کے دو حلقوں سے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے۔

پرویز الٰہی نےالیکشن میں شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔