اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچ سمارٹ فونز جو ہم کبھی نہیں خریدتے

مارکیٹ میں بہت سے سمارٹ فون دستیاب ہیں جن میں سے کچھ انتہائی سستے ہیں۔ لیکن انہیں خریدتے وقت جہاں ہمیں اچھی ڈیل مل جاتی ہے وہیں بعض مرتبہ ہم اپنا نقصان بھی کروا لیتے ہیں۔ کچھ سمارٹ فونز ایسے ہیں جنہیں ہم کئی وجوہات کی بنا پر خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔ وہ وجوہات کیا ہیں؟ ذیل میں پڑھئے۔ پرانے اینڈرائڈ ورژن والے سمارٹ فون نئے اینڈرائڈ ورژن والے موبائل فونز آپ کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جبکہ پرانے اینڈرائڈ ورژن کو استعمال کرنا ہاتھ کی چکی سے آٹا پیسنے کے مترادف ہے۔ ایسے فلیگ شپ فونز جن کا اپڈیٹ آنے والا ہو سوچئے آپ نے ایک فون خریدا اور آپ کو پتا چلا کہ اس ماڈل کا اپ ڈیٹڈ ورژن جلد ہی آنے والا ہے۔ کیا آپ نہیں سوچیں گے کہ تھوڑا انتظار کر کے نیا اپ ڈیٹڈ ورژن لے لیتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایسے فلیگ شپ فونز خریدنے سے گریز کرتے ہیں جن کا اپ ڈیٹ جلد آنے والا ہو۔ پرانے فیچر والے مہنگے سمارٹ فونز ظاہر ہے کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ ہزاروں روپے پرانے اور سست فیچرز پر ضائع کرے۔ اسی لئے ایسے فونز خریدتے ہیں جن میں فیچرز بہترین اور نئے ہوں۔وہ آئی فونز جو ‘ایس ماڈل’ کے نہیں ہیں کئی لوگ ایسے ہیں جو آئی فون تو پسند کرتے ہیں لیکن اگر وہ ‘ایس سیریز’ نہ ہوں تو ان کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔ کیونکہ ‘ایس ماڈل’ میں دوسرے ماڈل کی نسبت زیادہ بہترین فیچرز ہوتے ہیں۔ بڑے برانڈز کے سستے اینڈرائڈ فونز بڑے برانڈز کی جانب سے متعارف کروائے گئے سستے اینڈرائڈ فونز عام طور پر اپنے ڈیزائن اور فیچرز کے لحاظ سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ مارکیٹ میں بہت سے ایسے اینڈرائڈ فونز ہیں جو انہی فیچرز کے ساتھ بہت کم قیمت میں مل جائیں گے۔