اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو نے ایدھی ہوم جا کر ایدھی صاحب کی تعزیت کی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر جا کر لاوارثوں کے وارث عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کر سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پیکر محبت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بدھ کے روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ایدھی ہوم کلفٹن سنٹر ک دورہ کیاجہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی وفات پر بلاول بھٹو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا سندھ اور وفاقی حکومت نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔