اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت میں خاتون کے گلے میں ڈلے لاکٹ نے اسے گولی سے بچالیا

مظفر نگر(نیوز ڈیسک) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی ایک حیرت انگیز مثال مظفر نگر میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک خاتون کی گردن کا نشانہ لے کر کیا گیا فائر لاکٹ پر لگے پینڈینٹ سے رک گیا اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔بھارتی شہر مظفر نگر میں پیش آنے والے اس واقعے میں شبنم نامی خاتون کی جانب سے پسند کی شادی کرنے پر اس کے بھائی نے ناراضگی اور طیش کا اظہار کیا اور اپنی بہن شبنم پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی عین حلق کا نشانہ لے کر داغی گئی لیکن وہ گولی ٹھیک سنہرے پینڈینٹ پر لگی جو شبنم نے گلے میں پہن رکھا تھا۔پسند کی شادی سے ناراض شبنم کا بھائی نعیم عید کی نماز کے بعد پستول لے کر اپنی بہن کے گھر گیا اور خاندان سے بغاوت کرکے شادی کے پاداش میں اپنی بہن پر فائرنگ کردی۔ بھائی کی فائرنگ سے ایک گولی شبنم کے گلے میں پہنے لاکٹ پینڈینٹ سے ٹکرا کر دوسرے زاویے میں گھوم گئی اور اس طرح وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تاہم اس واقعہ میں خاتون کی گردن پر کچھ زخم آئے۔