اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ چلنے والی نہیں، پرویز الٰہی

راولپنڈی، پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ چلنے والی نہیں، پی ڈی ایم ٹو جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تبدیل کرکے ہارے ہوئے لوگ کس منہ سے حلف اٹھا رہے ہیں، چھوٹے لاڈلے نے پہلے بڑے لاڈلے کو فیل کیا، اب نہا دھو کے پھر آگئے ہیں، عہدوں کی بندربانٹ عوام کو قبول نہیں۔

حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری، نواز شریف کی شکست برقرار

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، میرے دور کے منصوبوں کی نقل ہے، پیسے انکے پاس ہیں نہیں، ایئر ایمبولنس کہاں سے چلائیں گے۔